‏زیست کا استعارہ ہو جاۓ - podcast episode cover

‏زیست کا استعارہ ہو جاۓ

Jun 22, 20242 minSeason 2Ep. 6
--:--
--:--
Download Metacast podcast app
Listen to this episode in Metacast mobile app
Don't just listen to podcasts. Learn from them with transcripts, summaries, and chapters for every episode. Skim, search, and bookmark insights. Learn more

Episode description

‏زیست کا استعارہ ہو جاۓ ‏اب تو کوئی ہمارا ہو جاۓ ‏ ‏ہے کڑا وقت اس پہ شعر کہو ‏شاید اِس سے گزارا ہو جاۓ ‏عین ممکن ہے عشق میں تم کو ‏حد سے بڑھ کر خسارہ ہو جاۓ ‏تم کسی کے کبھی ہوۓ ہو کہاں ‏کوئی کیسے تمہارا ہو جاۓ ‏کیا مقدر میں تھا لکھا میرے ‏کاش کوئی اشارہ ہو جاۓ ‏دن گزر جاۓ گا مسرت سے ‏آپ کا گر نظارہ ہو جاۓ ‏پہلے جیسی کبھی نہیں ہوتی ‏گر محبّت دوبارہ ہو جاۓ ‏تم نظر بھر کے دیکھ لو جس کو ‏وہ چمکتا ستارا ہو جاۓ ‏عشق خود کہہ رہا تھا شوبی سے ‏سب پہ مت آشکارہ ہو جاۓ
For the best experience, listen in Metacast app for iOS or Android