عارض اشکوں سے ۔۔۔۔ - podcast episode cover

عارض اشکوں سے ۔۔۔۔

Apr 08, 20242 minSeason 2Ep. 1
--:--
--:--
Download Metacast podcast app
Listen to this episode in Metacast mobile app
Don't just listen to podcasts. Learn from them with transcripts, summaries, and chapters for every episode. Skim, search, and bookmark insights. Learn more

Episode description

‏عارض اشکوں سے ترے تر نہیں دیکھے جاتے ‏خاک میں رلتے یہ گوہر نہیں دیکھے جاتے ‏دیکھ سکتا ہوں زمانے کی بدلتی نظریں ‏تیرے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے ‏آئنہ بھی رخ روشن کے مقابل نہ رہے ‏ہم سے کوئی ترے ہمسر نہیں دیکھے جاتے ‏دل کے ساگر میں جو ہر شام و سحر اٹھتے ہیں ‏وہ تلاطم کبھی باہر نہیں دیکھے جاتے ‏مسکراتے ہوئے چہرے پہ نظر سب کی پڑی ‏زخم دل کے مگر اکثر نہیں دیکھے جاتے ‏حسن کے جلوے جو دیکھے ترے دیوانے نے ‏ہوش والوں سے وہ اکثر نہیں دیکھے جاتے ‏قدر کر قدر مرے ذوق نظر کی ساقی ‏سب حسیں یوں تو مکرر نہیں دیکھے جاتے ‏میکدہ اپنا ہے اور بادہ و ساقی اپنے ‏غیر کے ہاتھ میں ساغر نہیں دیکھے جاتے ‏یہ حسیں وادی و دریا گل و گلزار حبیبؔ ‏بن ترے مجھ سے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے ‏
For the best experience, listen in Metacast app for iOS or Android